5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عراق:سابق صدرجارج بش پرجوتے پھینکنے والاصحافی گرفتار
جنگ نیوز -
بغداد…سابق امریکی صدر جارج بش پر جوتا پھینکنے والے صحافی کو حکومت مخالف احتجاج میں شمولیت کے اعلان سے پہلے گرفتار کرلیا گیا۔عراق کے دارالحکومت میں سابق امریکی صدر جارج بش پر جوتا پھینکنے سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے عراقی صحافی منتظرا لزیدی کو فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔وہ بغداد کی ابو حنیفہ مسجد کے سامنے پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے کہ ایک عراقی کرنل نے منتظر سے کہا کہ اس کے پاس انہیں اپنے ساتھ لے جانے کے احکامات ہیں۔ منتظر نے جانے سے انکار کرتے ہوئے وارنٹ دیکھنے پر اصرار کیا جس پر اسے اپنے بھائی ضرگان سمیت زبردستی گاڑی میں لے جایا گیا۔ ضرگان کا کہنا ہے کہ منتظرعراق میں حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا چاہتا تھا۔