تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جولین اسانج کو سوئیڈن کے حوالے کردیا جائے،برطانوی عدالت

جنگ نیوز -
لندن…برطانوی جج نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سوئیڈن کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنادیا ۔ اسانج کے وکلا نے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جولین اسانج کی حمایت میں عدالت کے باہر دنیا بھر سے آئے تقریباً سو صحافیوں کے علاوہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان بھی موجود تھیں۔ بلمارش مجسٹریٹ کی عدالت میں برطانوی ججHoward Riddle نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جولین اسانج کو سوئیڈن کے حوالے کیا جاسکتا ہے ۔ جولین اسانج پر سوئیڈن میں خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے ۔ جولین اسانج کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ اسانج کو سوئیڈن حوالے کرنے کا مطلب ان کے موت کے پروانے پر دستخط کرنا ہے کیونکہ وہاں ان کیخلاف منصفانہ مقدمہ نہیں چلے گا اور امریکا کے مانگنے پر سوئیڈش حکومت اسانج کو ان کے حوالے کردے گی تاہم برطانوی جج نے ان دلائل کو یکسر مسترد کردیا ۔ عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد جولین اسانج کے وکیل جیفری رابرٹسن نے کہا کہ فیصلے کیخلاف اپریل دائر کی جائے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.