تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لبرٹی پلازہ کی تعمیر،ایل ڈی اے اوردیگرحکام کونوٹس جاری

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے گلبرک میں واقع لبرٹی پلازہ میں دکانوں اور ریسٹورنٹ کی نیلامی رکوانے کے لئے دائر درخواست پر ایل ڈی اے اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔یہ درخواست لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں نے دائر کر رکھی ہے۔ جس میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے قانونی جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اراضی پی ایچ اے کی ملکیت تھی اور قانونی طور پر ایل ڈی اے کو اس اراضی پر پلازہ تعمیر کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پلازہ کی تعمیر سے ملحقہ علاقوں میں کاروبار بری طرح متاثر ہوا اور سینکڑوں افراد بے روزگار ہوگئے لہذا عدالت پلازہ کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.