5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حنا جیلانی کی لاہور ہائیکورٹ کی جج بننے سے معذرت
جنگ نیوز -
لاہور…معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار حنا جیلانی نے لاہور ہائی کورٹ کی جج بننے سے انکار کر دیا ہے۔حنا جیلانی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے نام مراسلے میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمشیرہ عاصمہ جہانگیر بطور صدر سپریم کورٹ بار حکومت اور عدلیہ سے متعلق اپنا نکتہ نظر رکھتی ہیں جبکہ وہ خودبھی انسانی حقوق سے متعلق کام کر رہی ہیں اس لیے انکا جج کا عہدہ سنبھالنا مشکل ہے،حنا جیلانی نے ان کے نام کی سفارش کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔