5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب حکومت کا234 آسامیاں ختم کرنے کا اعلان واپس
جنگ نیوز -
لاہور…وزارت خزانہ پنجاب نے صوبے میں ای ڈی اوز، ڈی ڈی اوز کی 234 آسامیاں ختم کرنے کا اعلان واپس لیتے ہوئے 144 پوسٹیں بحال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ پنجاب نے پیر کو جاری کیے جانے والے ایک نوٹی فکیشن میں صوبے میں 234 ای ڈی اوز اور ڈی ڈی اوز کی آسامیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان آسامیوں کا خاتمہ پنجاب حکومت کی اخراجات میں کمی لانے کے منصوبے کا حصہ کہا گیا تھا،،نئے نوٹی فکیشن کے مطابق 234 کی بجائے صرف 90 ڈی ڈی اوز کی آسامیاں ختم کی جائیں گی۔