تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عرب ملکوں میں مظالم:27فروری کو ”دفاع مسلمین“ریلی نکالی جائے گی

جنگ نیوز -
کراچی…بحرین ،یمن اور لیبیاء میں 600سے زائد پر امن مظاہرین کی امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں کے ہاتھوں شہادت پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،امریکی اور صہیونی نواز حکومتوں کے دہشت گردانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پر امن مظاہرین کی قتل و غارت کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پاکستان کے غیور عوام مسلم امہ سے یکجہتی کے لئے ان ممالک کے سفارتخانوں کا گھراؤ کریں گے۔ان خیالات کا ظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ،کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی نے بحرین ،لیبیاء اور یمن میں پر امن مظاہرین کی شہادتوں پر بحرین ،یمن اور لیبیاء کے عوام سے اظہار ہمدردی اور امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان رہنماؤں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امریکی گماشتوں سے اظہار نفرت کے لئے 27فروری کونمائش چورنگی تا تبت سینٹر ”دفاع مسلمین“ریلی نکالی جائے گی ۔انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر بحرین ،یمن اور لیبیاء کے امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں نے مظالم کا سلسلہ فی الفور بند نہ کیا تو پاکستانی غیور عوام اظہار یکجہتی اور امریکی و صہیونی گماشتوں کے خلاف پاکستان میں قائم بحرینی،یمنی اور لیبیاء کے سفارتخانوں کا گھراؤ کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.