5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:شادی ہالز بند کرنے کیخلاف درخواستپرڈی سی او طلب
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے شادی ہالز رات دس بجے بند کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی سی او لاہور کو29 مارچ کوطلب کرلیاہے۔شادی ہالز مالکان کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رات دس بجے شادی ہال بند کرنے کاقانون بنیادی حقوق کے متصادم ہے ،اس بندش سے دلہا اوردلہن اور ان کے رشتہ داروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ان کا کاروبار بھی متاثر ہورہاہے۔انہوں نے عدالت سے اس پابندی کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔