تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شوکاز نوٹسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،ڈاکٹر طاہر علی جاوید

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں یونی فکیشن بلاک کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر طاہر علی جاوید کا کہنا ہے کہ انہیں بھجوائے گئے شوکاز نوٹسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور نہ چوہدری ظہیرایسا کرنے کے مجاز ہیں ۔ سینئر وزیر راجا ریاض احمد کا کہنا ہے کہ یونی فکیشن بلاک کو الگ نشستیں الاٹ کرناغیر قانونی ہے اور قاف لیگ کے چوزے کسی صورت نون لیگ کے ڈربے میں نہیں جانے دیں گے،دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر راجا ریاض نے رانا اقبال سے ملاقات کی اور یونی فکیشن بلاک کو الگ نشستیں الاٹ کرنے پر احتجاج کیا۔ ملاقات کے بعد راجا ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ اگر اسپیکر نے فیصلہ واپس نہ لیا تو عدالت جائیں گے۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق فارورڈ بلاک کو الگ نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتیں۔مسلم لیگ ق کے پارلیمانی قائد کا تقررچوہدری شجاعت حسین ہی کرسکتے ہیں۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہے۔پنجاب اسمبلی میں اسپیکر رانا محمد اقبال نے میڈیا کوبتایا کہ انہیں مسلم لیگ کی جانب سے درخواست کیگئی تھی اکثریتی ارکان کو حکومت کے ساتھ نشستیں الاٹ کی جائیں ،انہوں نے یہ درخواست اٹھارہویں ترمیم کے تحت منظور کر لی، ان کا یہ اقدام قانونی ہے۔سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کا اتحاد مزید چلتا نظرنہیں آرہا اور صوبے میں نئی سیاسی سمت کا تعین جلد ہی ہوجائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.