5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیئر زاوربانڈز نیلامی سے 2 ارب ڈالر حاصل ہوں گے، نوید قمر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت بڑے بینکو ں کے شیئرز مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے اور بین الاقوامی سطح پر آئل ایند گیس کمپنی کے بانڈز نیلامی سے تقریبا2 ارب ڈالر کی رقم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔وفاقی وزیر برائے نجکاری نوید قمر کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد مالیاتی خسارے کو کم کرنا ہے اور حکومت بڑے بینکوں کے شیئرز اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اراداہ رکھتی ہے جبکہ آئل اینڈ گیس کمپنی کے بانڈز بین الاقوامی سطح پر جاری کرنے کابھی ارادہ رکھتی ہے ۔انھو ں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے نیشنل بینک، حبیب، بینک ،پاکستان پیٹرولیم اور کوٹ ادو پاور کے شیئرز فروخت کیے جانے کی توقع ہے ۔