5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عرب ممالک کی سیاسی بے چینی ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری
جنگ نیوز -
سنگاپور…عرب ممالک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے باعث مشرق وسطیٰ کو متاثر کرنے اور دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک تک پھیلنے کے خطرے کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں دو سال کی بلند سطح پر دیکھی گئیں۔حکومت مخالف مشرق وسطیٰ کو متاثر کرنے اور دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک تک پھیلنے کے خطرے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔آج ایشیائی مارکیٹس میں نیویارک خام تیل اپریل کے سودے93 سینٹس اضافے کے ساتھ100 ڈالر74سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا جو اکتوبر2008 کے بعد بلند سطح ہے۔ دوسری جانب لندن برینٹ خام تیل اپریل کے سودے ایک ڈالر41 سینٹس اضافے کے ساتھ114 ڈالر66 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق لیبیا میں جاری محاذ آرائی کے دیگر عرب ممالک تک پھیلنے کے خدشے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔