تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان میں موبائل فون صارفین میں اضافہ،10 کروڑ سے زائد ہوگئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والوں کی تعداد10 کروڑ اور انٹر نیٹ براڈ بیڈ کے صارفین 10 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال2010 کے اختتام پر ملک میں 52 لاکھ نئے موبائل فونز صارفین کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد10 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،اسی طرح ملک میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نومبر 2010 تک ملک میں براڈ بینڈ انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 67 فی صد بڑھ کر 10 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.