تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں مثبت رحجان،100انڈیکس ،11539 پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی دن کی مندی کے بعد آج کاروباری سرگرمیوں میں استحکام رہا ۔ جمعرات کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 11635 پوائنٹس پر جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا مگر دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کے باعث مقامی مارکیٹ کے رجحان کو تبدیل کردی۔کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس صرف16 پوائنٹس اضافے کے بعد 11539 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 8 کروڑشیئرز رہا سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 84 پیسے کمی کے بعد8روپے 86پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 21 پوائنٹس اضافے کے بعد 11063 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.