5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹیم کوعبدالرزاق سمیت 6 بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا،عمران خان
جنگ نیوز -
کراچی… پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے قومی ٹیم کوعبدالرزاق سمیت چھ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا ،جیوسوپر کے پروگرام سوپر آئی میں بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پاکستان کو بولنگ میں اپنے تمام آپشن آزمانے ہوں گے،سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں ہائی اسکورنگ میچ ہورہے ہیں ، جہاں بولرز کی بدولت ہی کامیابی ممکن ہے۔ عمران خان نے سعید اجمل کی پلینگ الیون میں شمولیت کے بارے میں کہا کہ آف اسپنر کو اُن میچز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے جہاں حریف ٹیمیں اُنکے ہتھیار دوسراکو سمجھنے میں ناکام ہوں۔