تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب58 کروڑ99 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

جنگ نیوز -
کراچی…سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات اور برآمدات بڑھنے کی وجہ سے ملکی ذرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا عمل جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران 14 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق 19 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کو ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 کروڑ 28 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 17 ارب 58 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں،اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 8 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 3 ارب 50 کروڑ ڈالر موجود ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے امداد اور قرضوں کا اجرا نہ ہونے کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے بینکاری نظام کے زریعے ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.