5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی ٹی سی ایل اور اوجی ڈی سی ایل کامالیاتی نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی…پی ٹی سی ایل اور اوجی ڈی سی ایل نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری پی ٹی سی ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کو جولائی سے دسمبر 2010 کے دوران 4 ارب2 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 79 پیسے رہی ہے ۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں پی ٹی سی ایل کو پانچ ارب 35 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اوراس کی فی حصص آمدنی ایک روپے پانچ پیسے رہی ۔ اوجی ڈی سی ایل کوجولائی سے دسمبر 2010کے دوران31 59 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اور اس کی فی حصص آمدنی 7 روپے 35 پیسے رہی۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں او جی ڈی سی ایل کو 28 ارب روپے کا خالص منافع ہواتھا اوراس کی فی حصص آمدنی6روپے 62 پیسے رہی تھی، دونوں کمپنیوں کی جانب سے شیئر زہولڈرز کے لیے کسی قسم کے منافع کا اعلان نہیں کیا گیا ۔