5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اب مر غیا ں بھی ہو ٹل میں ٹہریں گی
جنگ نیوز -
لندن …کیا آ پ تفر یح کے لیے شہر سے باہر جا نا چاہتے ہیں اور پر یشان ہیں کہ اپنی پالتوں مر غیا ں کس کے پا س چھو ڑ کے جائیں ؟تو بر طا نیہ میں آ پ کی پریشا نی کا حل مو جو د ہے ۔ بر طا نوی کا ؤ نٹی Cornwallمیں ایک ایسا منفرد ہو ٹل کھولا گیا ہے جہا ں آ پ اپنی پا لتو مر غیاں ٹہر ا کر گھومنے پھر نے جاسکتے ہیں ۔ اگر آ پ چکن ہو ٹل میں اپنی مر غیو ں کو بھیجنا چاہتے ہیں تو با ور دی شو فر ،گا ڑی لے کر آ پ کے در وازے پر آئے گا ،آ رام دے گا ڑی میں مرغیوں کو ہو ٹل پہنچایاجا ئے گااور جب آ پ گھر واپس آ جا ئیں تو گا ڑ ی دو بارہ مر غیو ں کو آ پ کے گھر بھی چھوڑ جا ئے گی ۔اس ہو ٹل میں ایک رات کے لیے مر غیا ں ٹہرا نے کا کر ایہ پچھتر(75) پنس فی مر غی ہے۔