5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسکر ایوارڈ کا میلہ سجنے کو تیار،دا کنگز ا سپیچ نامزدگی کی دوڑ میں سرفہرست
جنگ نیوز -
لانس اینجلس…دنیائے فلم کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر کا میلہ سجنے میں اب فقط2 روز رہ گئے ہیں، اس سال کے ایوارڈز کی دوڑ میں شامل فلموں میں دا کنگز اسپیچ کا پہلا، ٹرو گرٹ کا دوسرا اور پاکستان میں جیو فلم کے تحت ریلیز ہونے والی انیسپشن اوردا سوشل نیٹورک کا تیسرا نمبر ہے۔گولڈن گلوبز کی دوڑ میں سر فہرست برطانوی فلم دا کنگزا سپیچ موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس کی امریکی اکیڈمی کی طرف سے بارہ نامزدگیوں کے ساتھ آسکرز کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہے ۔ اکیڈمی ایوارڈز دو ہزارگیارہ میں دس مرتبہ نامزد کی گئی میٹ ڈیمن اور جیف برجز کی فلم ٹرو گر ٹ کا نمبر دوسرا ہے۔ جبکہ بیٹ مین سیریز کے ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کی سائی فائی فلیک انسیپشن اور ہدائت کار ڈیوڈ فنچر کی دا سوشل نیٹورک آسکرز کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں، دونوں کو آٹھ مرتبہ نامزد کیا گیا ہے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو کے مرکزی کردار پر مبنی فلم انسیپشن جیو فلمز کے تحت پاکستان میں بھی ریلیز ہو چکی ہے تاہم دا سوشل نیٹورک جیو فلمز کی آئندہ ریلیزیز میں شامل ہے۔دو ہزار گیارہ کے آسکرز میں بہترین فلم ، بہترین اداکارہ ، اور بہترین ڈائیریکٹر کی اہم کٹیگریز میں نامزد کی گئی نیتلی پورٹمین کی سائیکو تھریلر بلیک سوان بھی جیو فلمز کی ریلیزیز میں سے ہے۔جبکہ جیو فلمز کی پاکستان میں ایک اور اہم ریلیز ون ٹوینٹی سیون ہارزبھی آسکرز کی ریس میں بیسٹ فلم، بیسٹ ایکٹر ، بیسٹ اڈیپٹیڈ سکرین پلے ، بیسٹ ایڈیٹنگ اور بیسٹ میوزک کے حوالے سے نامزد کی گئی ہے۔فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز کی تقریب 27فروی دو ہزار گیارہ کو امریکی شہر لانس اینجلس میں ہوگی۔