5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت جانیوالے فنکاروں کیلئے وزارت داخلہ کا این او سی لازمی قرار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بھارت جانے والے پاکستانی فن کاروں کیلئیوزارت سیاحت سے تصدیق اور وزارت داخلہ سے این او سی لازمی قرار دے دیا گیاہے ۔ کسی بھی فن کارکو 15 مارچ 2011 کے بعد این او سی کے بغیر بھارت نہیں جانے دیاجائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت بھارت جانے والوں فن کاروں کے معاملے پر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزارت داخلہ، سیاحت،قانون،خارجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ بھارت جانے کے خواہش مند فن کاروں کو وزارت سیاحت سے تصدیق کے بعد وزارت داخلہ سے بھی این او سی لینا ہوگا۔