5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مونس الٰہی کا لاہور پہنچے پر پرتپاک استقبال
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ان پر یلغار نہیں،جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کرسامنا اوربے گناہی ثابت کرینگے، این آئی سی ایل اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی طورپر ہراساں کرنے کیلئے ملوث کیا جارہا ہے، مونس الٰہی کی کراچی سے لاہور آمد پر ق لیگ کے کارکنوں نے پرجوش طریقے سے پرتپاک استقبال کیا کارکن مونس الٰہی کی تصویریں اٹھائیں نعرے باز ی کرتے رہے۔لاہور آمد کے بعد ائر پورٹ پر استقبالیہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی کا کہناتھا کہ انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کے لیے ڈیل کرنی پڑے، دامن صاف ہے ، اسی لیے آج وہ یہاں ہیں ۔وہ عدالتوں کاسامنا کرنے کو تیارہیں۔کارکنوں نے مونس الٰہی کی آمد پرڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھار کیں ۔ان کا کہناتھا کہ ان کا این آئی سی ایل اسکینڈل بلاک میں سے کوئی تعلق نہیں ،صرف سیاسی طورپرہراساں کرنے کیلئے ملوث کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور وہ اپنی بے گناہی ثابت کرینگے۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ فارورڈ بلاک میں جانے والے واپس آ جائیں گے ۔ اس موقع پرمونس الٰہی کے استقبال کے لئے آنے والی گاڑیوں کو ائر پورٹ حکام نے ہوائی اڈے کی حدود سے باہر پارک کرایا تھا ۔