5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیا میں پاکستانیوں کی غیر یقینی صور تحال پر الطاف حسین کا اظہارتشویش
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لیبیا میں موجود پاکستانیوں کی جان و مال کے تحفظ کی غیر یقینی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ا س وقت لیبیا میں غیر یقینی صورتحال ہے اوروہاں کے شہری جان ومال کے عد م تحفظ کا شکارہیں۔ ان حالات میں لیبیا میں موجود پاکستانیوں کی جان ومال کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انھوں نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ ہے کہ لیبیا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن منتقلی کے لئے سفارتی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور لیبیا میں موجود تمام پاکستانیوں کی وطن منتقلی کو یقینی بیایا جائے۔ دریں اثناء قائد تحریک الطاف حسین نے نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 134 کے کارکن سلطان احمد کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے تمام اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔(آمین)علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن محمد عمران کے بھائی محمد راشد،اورنگی سیکٹر یونٹ 119کے کارکن ندیم فیصل کے والد ظفر احمد ،نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 134کے کارکن سلطان احمد ،لانڈھی سیکٹر یونٹ 82کے جوائنٹ انچارج ایاز انصاری کے بہنوئی وزیر الدین انصاری ،سرجانی سیکٹر یونٹ 7کے کارکن عرفان قریشی کی زوجہ محترمہ رخسانہ بانو،سانگھڑ زو ن سیکٹر شہداد پور یونٹ 02کے کارکن یونس راجپوت کی والدہ محترمہ منی بیگم ،شکار پور زو ن یونٹ خانپور کے کارکن ناصر بلوچ کے والد محمد صدیق اور دادو زون سیکٹر یونٹ دادو سٹی Aکے کارکن کی والدہ محترمہ پٹھان بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے جبکہ رابطہ کمیٹی نے سابق سفیر سیکرٹری خزانہ اور تحریک پاکستان کے کارکن تجمل حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔