تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جان کیری کی رپورٹ پاکستان کے تحفظات کی توثیق کرتی ہے،دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے پاک بھارت پانی کے تنازع پر امریکی سینیٹر جان کیری کی رپورٹ پاکستان کے تحفظات کی توثیق کرتی ہے۔ بھارت کو ان تحفظات کا احترام کرتے ہوئے فوری اور مخلصانہ کارروائی کرنی چاہیئے۔دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سینٹر جان کیری کی جنوبی اور وسط ایشیا میں پانی پر جنگوں سے بچاؤکے حوالے سے رپورٹ پاکستان کے تحفظات کی توثیق کرتی ہے۔سینیٹر جان کیری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی دریاؤں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر پاکستان میں کاشت کے موسم میں پانی کی فراہمی کو محدود کر دے گی ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مغربی دریاؤں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر تحفظات بھارت کو پہنچا دیے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.