5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھیں تومزید بوجھ پڑے گا،وزارت پٹرولیم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق اگر مارچ کے مہینے کیلئے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو قومی خزانے پر مزید 13 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا ۔اسلام آباد میں وزارت پٹرولیم کے حکام نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پندرہ سے سولہ فیصد تک بڑھ چکی ہیں اگر اس کا اثر عوام کو منتقل نہ ہوا تو مارچ کے مہینے میں حکومت کو 13 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ۔حکام کا کہنا تھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیر نجکاری سید نوید قمر کے دورہ کویت سے واپسی پر کیا جائے گا جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی کے سر براہ ہیں ۔