تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رکوڈک میں ذخائرکاتخمینہ 2ارب 20 کروڑٹن ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بتایاگیاہے رکوڈک میں سونے اورتانبے کے ذخائرکاکل تخمینہ دوارب بیس کروڑٹن ہے اور ٹی تھیان کاپر کمپنی کو سونے اور تانبے کی ریفائنگ کاعمل پاکستان سے باہر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔اسلام آبادمیں قائمہ کمیٹی کے چیئر مین صابربلوچ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کوڈائریکٹرجنرل معدنیات ارشادعلی کھوکھرنے بتایاکہ رکوڈک میں تابنے کی مقدار 11.65 ملین ٹن جبکہ سونے کی مقدار 21.18 ملین اونس ہے، ٹی تھیان کمپنی نے اب تک 435 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جس میں سے 214ملین ڈالر معدنیات کی تلاش پر خرچ کئے گئے ۔ ڈی جی معدنیات کاکہناتھاکہ ٹی تھیان کمپنی وفاقی حکومت کے ساتھ رکوڈک ذخائرسے متعلق فزیبیلٹی رپورٹ شیئرنہیں کررہی۔ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے اجلاس کوبتایاکہ قوانین کے تحت کان کنی کا لائسنس صرف ٹی تھیان کمپنی کو دیا جا سکتا ہے کیوں کہ ذخائر کی تلاش کا لائسنس بھی اسی کے پاس ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.