5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نواز شریف ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، قائم علی شاہ
جنگ نیوز -
کراچی...وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والے آج جمہوری حکومت کو غیر مستحکم کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی پانچ نکات کے ساتھ اقتدار میں آئی، د س یا بیس نکات والے عوام سے رجوع کریں۔ وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعدمیڈیا بریفنگ میں سید قائم علی شاہ کا کہنا تھاکہ سیاست میں صبر و تحمل کی ضرورت ہوتی ہے،مگر لگتا ہے یہ سبق لوگوں کو بھولتا جارہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اقتدار میں آئے تین ہی سال گزرے ہیں، مزید دو سال کا انتظار نہ کیا گیا تو عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں ہوگا،مسلم لیگ ن کی جانب سے دس نکات کی ڈیڈ لائن قریب آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ان کے اصل عزائم کیا ہیں یہ سوال ان سے کیا جائے۔پیر صاحب پگارا کے بیان سے متعلق سوال پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پگاراکچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔