تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دھونس سے توڑے گئے ساتھی واپس لینے میں حرج نہیں، رانا ثناء

جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ دھونس اور دباؤ کے تحت پارٹی سے توڑے گئے تھے،انہیں واپس لینے میں کوئی حرج نہیں اور اگر اسحاق ڈار اور پارٹی کارکنوں کی رائے ایک ہوئی تو پیپلزپارٹی کو حکومت سے نکال دیا جائے گا۔ماڈل ٹاؤن لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے آمریت کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،ان کے لئے مسلم لیگ ن کے دروازے بندہیں جبکہ جس جماعت کا وجود ہی جماعتوں کو توڑنے سے بنا ہو،اسے جماعت کہنے کا کوئی جواز نہیں،انہوں نے کہا کہ کارکن کہتے ہیں کہ اگرپیپلزپارٹی دس نکاتی ایجنڈے پر عمل نہیں کرتی تو اسے مزید مہلت نہ دی جائے جبکہ میثاقِ جمہوریت میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر ہی حکومت بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہپیپلز پارٹی نواز شریف کے ایجنڈے پر عمل نہیں کرتی تو پھر انہیں مزید مہلت نہیں دینی چاہیئے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.