5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برطانوی سنگروکٹوریابیکھم کا کیٹی پرائس کیساتھ سفر کرنے سے گریز
جنگ نیوز -
لندن ... برطانوی سنگروکٹوریابیکھم کا کیٹی پرائس کے ساتھ ایک ہی جہازمیں سفر کرنے سے گریز۔آخری وقت میں پرواز تبدیل کرلی۔لگتا ہے دونوں گلوکارائیں حسدکی آگ میں جل رہی ہیں۔لندن ائیرپورٹ پرجب وکٹوریا بیکھم کومعلوم ہواکہ وہ جس فلائٹ سے لاس اینجلس کاسفرکرنے والی ہے اس میں کیٹی پرائس بھی سوار ہورہی ہے ۔یہ دیکھ کروکٹوریانے فوری طورپردوسری پروازسے سفرکافیصلہ کرلیا۔دونوں سنگرزآسکرایوارڈکی تقریب میں شرکت کے لیے امریکا جارہی تھیں۔ تاہم لاس اینجلس ایرپورٹ پرفوٹوگرافرزنے کیٹی اوراس کے بیٹے کودیکھا توان کی جانب دوڑے لیکن کیٹی تیزی سے کارمیں بیٹھ کر ہوٹل روانہ ہوگئی۔