تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور :شدت پسندوں کا نیٹو آئل ٹینکرز پر حملہ ،4 افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
پشاور ... پشاور میں رنگ روڈ پر شدت پسندوں نے نیٹو آئل ٹینکرز پر حملہ کیا۔ جس سے کئی ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔ فائرنگ اور جھلسنے سے4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ گڑھی قمرالدین میں رات گئے شدت پسندوں نے نیٹو آئل ٹینکرز پرحملہ کردیا ۔ جس کے نتیجے میں16 آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی اور7 آئل ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اس دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک اور دوجھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آئل ٹینکرز ٹرمینل سے4بم بھی برآمد ہوئے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تعداد20 سے25 تھی جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ کی شدت سے بجلی کی تاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.