تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اگلے24 گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ24گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبر پختونخوا میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لوئر دیر میں30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیر میں26، بھکر22، مظفرآباد21، کاکول18، چراٹ07، میانوالی، گڑھی دوپٹہ06، کالام05، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں04 ،ملی میٹر بارش ہوئی۔ استور میں تین اعشاریہ پانچ، کالام دو اعشاریہ پانچ اور دیر01 میں ایک انچ برف باری ہوئی، آج کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں06، لاہور08، کوئٹہ03، مظفرآباد04، ملتان13، کراچی17، پشاور 09، گلگت02، مری منفی1 جبکہ فیصل آباد میں درجہ حرارت9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.