5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سونف پیٹ کی بیماریوں اور موٹاپا کم کرنے میں مفید ہے، طبی تحقیق
جنگ نیوز -
کراچی …خوشبو دار سونف کا استعمال پان تک ہی محدود نہیں ،بلکہ اِس چھوٹی سی چیز میں بڑے فائدے چھپے ہیں۔قدیم یونان میں بھی سونف کو بڑی اہمیت حاصل تھی تاہم موجودہ دور میں بھی اس کی اہمیت سے انکار ناممکن ہے۔برصغیر میں منہ کا ذائقہ بدلنے اور اور پان کو ذائقہ دار بنانے کیلئے اس کا استعمال عام ہے۔ہرے رنگ کی تازہ،خوشبو دار اور میٹھی سونف میں بے شمار فائدے چھپے ہیں۔کئی گھروں میں کھانے کے بعد تھوڑی سی بھنی ہوئی سونف کھانے کا رواج بھی عام ہے،اس طرح کھانا جلد ہضم ہوتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق اس کا مناسب استعمال پیٹ کی بیماریوں اور موٹاپا کم کرنے میں بھی مفید ہے۔