تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے تعلقات ختم نہیں ہوئے، انٹیلی جنس ذرائع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان کے انٹیلی جنس ذرائع نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر آئی ایس آئی اورامریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے درمیان تعلقات ختم ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔پاکستان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی اور امریکی سی آئی اے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ضرور ہوئے ہیں لیکن ان کے ختم ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے سینئر اہلکار نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر غیر ضروری امریکی دباؤ کی وجہ سے آئی ایس آئی نے امریکی سی آئی اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کی کوئی دھمکی نہیں دی۔ان کا کہناتھا کہ لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے سے پہلے آئی ایس آئی کو ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان تعلقات میں کچھ سرد مہری ضرور آئی ہے تاہم خطے کے وسیع تر مفاد اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں خفیہ اداروں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.