تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قیدی لاپتا کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ و ڈپٹی کی کنفرم ضمانت منظور

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے قیدی لاپتا کیس میں راول پنڈی کی اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی عارضی ضمانت کو مستقل ضمانت میں تبدیل کردیاہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ سعیداللہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیخلاف اڈیالہ جیل سے گیارہ قیدی لاپتا ہونے کے الزام میں سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ قائم کیاگیاتھا،بعد میں تمام قیدیوں کی خفیہ اداروں کے پاس موجودگی ثابت ہونے کے بعدسابق سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اس مقدمہ میں عارضی ضمانت کرائی تھی ، چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ ضمانت کے اس مقدمہ کی سماعت کی ، بعد میں عدالت ان دونوں کی کنفرم ضمانت منظور کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.