تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور:نیٹو آئل ٹینکر پر حملے کا مقدمہ درج

جنگ نیوز -
پشاور…پولیس نے پشاورمیں رنگ روڈ پرآئل ٹینکرز پرحملے کی ایف آئی آردرج کرلی۔ حملے میں چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔ایف آئی آر پشاورکے متعلقہ پولیس تھانے بھانہ ماڑی میں نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی فضل مولی کے مطابق ایف آئی آردہشت گردی،تخریب کاری،بارودی مواد کے استعمال اورقتل واقدام قتل کے الزامات کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ گزشتہ رات رنگ روڈ پر نیٹو ٹرمینل پرحملہ کیا گیا۔ جس سے16 آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس دوران فائرنگ اور آگ میں جھلسنے سے چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد20 سے25 تھی جن کی تلاش جاری ہے۔ اس دوران ٹرمینل کے قریب چاربم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پشاور سٹی، پی ڈی اے اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے فائر فائٹرز نے تقریبا چھ گھنٹوں میں آگ پرقابو پایا.تاہم آٹھ گھنٹے بعد آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔ تاہم کچھ دیر بعد اس پر قابو پالیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.