تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ن لیگ کا اجلاس: 98فیصد ارکان کی پی پی کو پنجاب الگ کرنے کی حمایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے اجلاس میں98 فیصد شرکا نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں علیحدہ کرنے کی حمایت کردی اور کارکنوں کی رائے کے پیش نظر پیپلز پارٹی کوپنجاب کابینہ سے الگ کرنے کے فیصلے کا قوی امکان ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں ن لیگ کے 10نکاتی ایجنڈے پر حکومت کی جانب عمل درآمد پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پیپلزپارٹی کو پنجاب کابینہ سے الگ کرنے یا ساتھ رکھنے کیلئے ووٹنگ کرائی،جس پر اجلاس میں شریک تقریباًساڑھے تین سو شرکا نے پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑنے کے لئے ہاتھ اٹھائے جبکہ صرف دس افراد نے پیپلزپارٹی کو پنجاب حکومت میں ساتھ رکھنے کے حق میں ہاتھ اٹھایا۔ نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے والوں کا موقف فرداً فرداً سنا،ان کا کہنا تھا کہ جو پارٹی نے کہا وہی فیصلہ ہوگا۔ نواز شریف کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔اجلاس کے دوران نوازشریف نے یونی فکیشن بلا ک کے عطا مانیکا کو اسٹیج پر بٹھادیا اور کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ایک آمر نے اغوا کرلیا تھا، آج یہ آزاد ہوگئے ہیں، یہ ہمارے ہی لوگ تھے جو واپس آئے ہیں، کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.