5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مشرف حملہ کیس فوجی عدالت منتقل کرنے کی اپیل خارج
جنگ نیوز -
راول پنڈی …راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویزمشرف پر جھنڈا چیچی کے مقام پر ہونیوالے حملہ کے مقدمہ کو فوجی عدالت منتقل کرنے کی اپیل خارج کردی ہے ۔ مشرف حملہ کیس میں گرفتار ملزموں کے مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کی درخواست فریق استغاثہ کی طرف سے دائر کی گئی تھی ، جسے مسترد کردیا گیا ، خصوصی عدالت اس مقدمے کی مزیدسماعت8مارچ کوکرے گی۔