تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

محدود ایٹمی جنگ اوزون کو شدید نقصان پہنچاسکتی ہے، امریکی جریدہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…دنیا کے کسی بھی خطے میں ممکنہ محدود ایٹمی جنگ اوزون کی تہہ کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں اگر ایٹمی جنگ شروع ہوئی تو موجودہ ایک ایٹمی ہتھیار ہیروشیما کے ایٹمی حملے سے سو گنا زیادہ خطرنا ک ثابت ہوگا۔ 15کلو ٹن کے ایک سو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے اوزن تہہ کے خاتمے سے درجہٴ حرارت میں جو تبدیلی آئے گی اس سے سور ج کی طرف سے آنے والی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے لیول میں اضافہ ہوجائے گاجوگزشتہ ایک ہزار سال میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے مساوی ہوگا۔ دنیا بھر میں 20ہزار سے زائد ایٹمی ہتھیار ہیں جن میں سے زیادہ تر امریکا اور روس کے پاس ہیں۔ ماحولیاتی تحقیق کے قومی مرکز کی رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ میں ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے مساوی ایک سو ہتھیار بھی استعمال کیے گئے تو فضا میں اٹھنے والا لاکھوں میٹرک ٹن دھواں اوزون کی تہہ کو ختم کردے گا۔ اوزون کی تہہ کے خاتمے سے کینسر کی بیماریوں میں اضافہ اور بینائی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عالمی سطح پر پانچ تسلیم شدہ ایٹمی طاقتوں میں چین، فرانس، برطانیہ، امریکا اور روس شامل ہیں جبکہ یہ بات بھی تسلیم شدہ ہے کہ پاکستان، بھارت اور اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ تاہم جنوبی کوریا ایٹمی سرگرمیوں سے دستبردارہوگیا ہیجبکہ ایران کے ایٹمی قوت بننے کی رپورٹس بھی سرگرم ہیں۔ موجودہ دہائی میں سرد جنگ کے حجم جتنی ایٹمی جنگ کا خطرہ نہیں لیکن جنوبی ایشیاء اور کوریائی خطے میں اس طرح کے خطرے کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس وقت مرتب کی گئی تھی جب پاکستان اور بھار ت کے باہمی تعلقات انتہائی کشیدہ تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.