5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: قصبہ کالونی کے گرلز کالج میں تعلیمی سرگرمیاں بدستور معطل
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں گورنمنٹ گرلز کالج کی بندش کی خبرجیونیوز پر خبر نشر ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم کے حکام نے نوٹس نہیں لیا۔اس صورتحال سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی قصبہ کالونی میں قائم گورنمنٹ گرلز کالج میں100 طالبات رجسٹرڈ ہیں لیکن گذشتہ ڈھائی سال سے کالج میں سرکاری تدریسی عملہ سرے سے تعینات ہی نہیں کیا گیا۔ علاقے کی کچھ خواتین رضاکارانہ طور پر کالج میں پڑھانے کیلئے آتی ہیں لیکن ان کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہے۔ علاقے کے مکینوں کے مطالبے کے باوجود کالج میں تنخواہ دار تدریسی عملہ تعینات نہیں کیا گیا۔ ادارے کے غیر تدریسی عملے کے4 ملازمین تعینات ہیں جبکہ دیگر تمام معمولات کالج پرنسپل تنہا چلا رہی ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں چوکیدار سمیت کالج ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے سے ان کا معمولات برقرار رکھنا مشکل ہورہا ہے اور سکیورٹی بھی اہم مسئلہ بن گئی ہے ۔