5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈگ بولنجر زخمی ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے
جنگ نیوز -
ناگ پور… کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل دفاعی چمپئن آسٹریلوی ٹیم جس فٹنس مسائل سے دوچار ہوئی تھی، وہ میگا ایونٹمیں بھی جاری ہیں، فاسٹ بولر ڈگ بولنجرتازہ شکار بنے ہیں جو ٹخنے کی انجری کے سبب ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ایلکس کون ٹوریس کے مطابق ڈگ بولنجربائیں پاؤں کے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولر جب سے بھارت آئے تھے مسلسل تکلیف کا شکار تھے اور اب ان کی انجری سنجیدہ نوعیت اختیار کرگئی تھی اسی لیے ان کو اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وہ ایک دو روز میں وطن واپس لوٹ جائیں گے ،جہاں ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد اُن کے علاج کی نوعیت کافیصلہ کیا جائیگا، بولنجر نے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں حصہ لیا تھا ،ایلکس کون ٹوریس کا کہنا تھا کہ بولنجر کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے ۔