تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ن لیگ3صوبوں سے فارغ،اب پنجاب سے چھٹی ہوگی،چوہدری ظہیر

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ قول و فعل میں تضاد کی وجہ سے ن لیگ تین صوبوں سے فارغ ہوئی ،،اب پنجاب سے بھی چھٹی ہو جائے گی۔یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں ضلعی سیکرٹریز اطلاعات کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کہی۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مونس الٰہی کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور پنجاب میں لوٹا کریسی کی شدید مذمت کی گئی۔چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ موجودہ صدی میڈیا کی صدی ہے، جمہوریت کے فروغ میں میڈیا امام کا کردار ادا کر رہا ہے۔ محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے کروڑوں غریب عوام چوہدری پرویز الٰہی کی تعلیم، صحت اور زرعی پالیسیوں سے مستفید ہورہے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.