تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: ریمنڈ کیس کی جیل میں سماعت6 روز کیلئے ملتوی

جنگ نیوز -
لاہور … لاہور کی ایک عدالت نے ریمنڈ ڈیوس کے جیل ٹرائل کی سماعت چھ روز کے لئے ملتوی کردی ، ملزم نے ایک بار پھر سفارت کار ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج یوسف اوجلہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملزم ریمنڈ کیس کی سماعت کی، ملزم کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا تاہم امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے سمیت چار امریکی موجود تھے۔ بعدمیں میڈیا سے گفتگو میں مقتولین کے وکیل اسد منظور بٹ کا کہنا تھاکہ ملزم نے دوران سماعت تحریری بیان دیا کہ اسے سفارتی استثنیٰ حاصل ہے،پاکستانی عدالتیں اس کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتیں،عدالت نے ملزم کو وکیل لینے کا موقعہ دیتے ہوئے سماعت3 مارچ تک ملتوی کر دی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.