تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ن لیگ کی چھانگا مانگا سیاست جمہوریت کو نقصان پہنچائیگی،خورشید شاہ

جنگ نیوز -
لاہور...وفاقی وزیر محنت اور مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جارحانہ اور چھانگا مانگا سیاست سے جمہوریت اور مفاہمت کی سیاست کو شدید نقصان پہنچے گا۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ میاں نواز شریف جلاوطنی کی تکالیف برداشت کر چکے ہیں،انہیں پنجاب میں فارورڈ بلاک کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ سیاست کیلئے خطرناک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی بجائے ملک بچانے کی سیاست کررہی ہے،یہ اپوزیشن کی چیمپئن ہے، کبھی کبھی حکومت میں پھنس جاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے لوٹاکریسی کو دفن کردیاتھامگر ن لیگ نے میثاق جمہوریت کو مدنظر نہیں رکھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.