5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان کے تنظیم نو ایکٹ2010 کی منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد..…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان کے تنظیم نو ایکٹ2010 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بینک کا28 ارب کا خسارہ حکومت برداشت کرے گی اور اس کی نج کاری کی جائے گی۔ سینیٹر احمد علی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انڈسٹریل ڈیویلپ منٹ بینک کی تنظیم نو کا ایکٹ2010 منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ اس ایکٹ کی اس سے پہلے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بھی منظوری دے چکی ہے۔ ایکٹ کی منظوری کے بعدIDBP ایک لمیٹڈ کمپنیIDBL بن جائے گا۔ حکومت بینک کا28 ارب روپے کا خسارہ برداشت کرے گی۔ بینک کی نجکاری ایک سال کے اندر اسٹیٹ بینک کے زریعے ہوگی ۔ انڈسٹریل ڈیویلپ منٹ بینک پاکستان کے کل اثاثے3 ارب50 کروڑ روپے ہیں بینک کے11 ارب روپے کے قرضے پھنسے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں374 مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔