5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی،جرمن قونصلیٹ کی گاڑی اورپولیس موبائل میں تصادم
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں جرمن قونصل خانے کی گاڑی اور پولیس موبائل میں تصادم سے چار پولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوگئے، حادثہ توہوالیکن دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوراپنی غلطی ماننے کو تیارنہیں ہیں۔پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں کھڈا مارکیٹ سگنل کے قریب جرمن قونصلیٹ کی گاڑی اور سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی کے فرائض پرتعینات پولیس موبائل میں تصادم ہوا،جس کے بعد دونوں گاڑیاں چلنے کے قابل نہ رہیں اور ،،پولیس موبائل وین میں سوار 4 پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوگئے،زخمی اہلکاروں میں محمد سومار،عبدالغفار،نادر خان اور نیاز احمد شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں نے الزام عائد کیا کہ حادثہ قونصلیٹ کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا،،جبکہ قونصل خانے کی گاڑی چلانے والے سخص مارٹن نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اس کی غلطی سے نہیں ہوا ۔پولیس موبائل نے اس کی گاڑی کوٹکر ماری۔