5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیخوپورہ ، جائیداد کے تنازع پر3افراد کا قتل
جنگ نیوز -
شیخوپورہ …شیخوپورہ میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے چچا اور اس کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔لاہور روڈ کی آبادی برج اٹاری میں جائیداد کے تنازع پر محمد یعقوب اور اس کے بھائی میں جھگڑا چل رہا تھا۔ رات گئے یعقوب کے بھتیجے عباس اور محمد الیاس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور فائرنگ کرکے سگے چچا کو اس کے دو بیٹوں بابر اور مراتب سمیت قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔