5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
’ن‘ اور ’ق‘ لیگ میں اتحاد کا ٹائم ٹیبل تیار کر لیا گیا
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پاکستان مسلم لیگ (ن)اور(ق)کے درمیان اتحاد کا ٹائم ٹیبل تیار کرلیا گیا اس سلسلہ میں اورسیز سطح پر دونوں جماعتوں کے رہنماوٴں نے اپنی اپنی قیادت کے مشورہ کے ساتھ اتحاد کیلئے مرحلہ وار پروگرام اور اس پر عمل درآمد کے لئے ٹائم ٹیبل تیار کرکے اپنی اپنی قیادت کو ارسال کردیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں نواز شریف جو قبل ازیں (ق) لیگ کے ارکان کی واپسی پر سخت موٴقف اختیار کئے ہئوے تھے ، ان پر اورسیز تنظیم میں شامل ساتھیوں نے زور دیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے سے بہتر ہے کہ پرویز مشروف دور میں جو ہمارے ساتھی بعض وجوہات کی بنا پر (ق) لیگ میں چلے گئے تھے ان کو واپس لیا جائے ۔ میاں شہباز شریف اس بات پر رضامند تھے مگر میاں نواز شریف نہیں مانتے تھے تاہم دس نکاتی ایجنڈ ہ کے سلسلہ میں حکومت سے مایوسی کے بعد انہوں نے اورسیز سطح کے دوستوں کو (ق) میں شامل لوگوں کو واپس لینے پر رضا مند ظاہرکرتے ہوئے ا س سلسلہ میں ٹائم ٹیبل تیار کرنے کو کہا تھا ۔ ان اوورسیز رہنماوٴں نے جنوری اور فروری کے دوران دونوں طرف کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے واپسی کے طریقہ کار اور ٹائم ٹیبل تیار کیا جو چار روز قبل بہاول پور ڈویژن کے کارکنوں اور راہنماؤں کے اجلاس والے دن اپنی اپنی قیادتوں کے حوالہ کردیا گیا جس کے بعد میاں نواز شریف نے (ق) لیگ کے متلق اپنے موٴقف میں تبدیلی لاتے ہوئے (ق) لیگ کو ایک آمر کی ہائی جیک کرنے کی سازش قرار دیااور کہا کہ واپس آنے والوں کو قبول کرلیا جائے گا۔