5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو ملٹری مقاصد کیلئے استعمال کرے گا،رپورٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو وسعت دے رہا ہے اور اسے ملٹری مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔ وسیع رینج کے میزائل سسٹم میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر بھی کام کیا جارہا ہے۔امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے حوالے سے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نئے اشارے بتاتے ہیں کہ ایران فوجی مقاصد کے لیے ایٹمی پروگرام کو وسعت دینے کے راستے پر ہے اور وسیع رینج کے جوہری میزائل کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ایران ایٹمی ایندھن کی پیداوار میں وسعت دے رہاہے ۔اس کے باوجود کہ حالیہ عرصے ایران کے ناٹز یورانیم کے نظام پر مغرب کی طرف سے سائبر حملہ بھی کیا گیا۔آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران ناٹز میں جدید سینٹری فیوج کی تیاری میں ہے۔تاہم ایران نے بین الاقوامی ایجنسی کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔