تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : رہائشی علاقوں میں آج سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو گیس فراہمی معمول پر نہ آسکی، جس کے باعث رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہکرلیا گیا ہے۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق گذشتہ4 روز سے صنعتی علاقوں میں4 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا، تاہم اب فیصلہ کیاگیا ہے کہ ، صنعتی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے رہائشی علاقوں میں جاری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا جائے۔ شہر بھر میں3 سے ساڑھے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے، جس سے ورلڈ کپ کرکٹ میں شائقین کا مزہ کرکرا ہوجائیگا اور اب لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے سے عوام مزید پریشانی سے دوچار ہوجائینگے۔کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ دورانیے میں مزید آدھے گھنٹے کا اضافہ کردیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.