5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
95سالہ خاتون کا30سیکنڈ میں 60میٹر دوڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والی95سالہ پنشن یافتہ خاتون Ida Keelingنے صرف29اعشاریہ86سیکنڈ میں 60میٹر فاصلہ دوڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔شمالی مین ہیٹن کے ایک ٹریک پر ہونے والی اس دوڑ میں4فٹ 6انچ قد اور83پونڈ وزن کی حامل Idaنے کئی نوجوان لڑکیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسپرنٹ ریس کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 95سال کی عمر میں چُستی دکھاتے ہوئے60میٹر فاصلہ طے کرنے والیIdaکا نام نوے کے پیٹے میں موجود تیز ترین دوڑنے والی خاتون کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرلیا گیا ہے۔