تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ: سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پہلے بیٹنگ

جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ 2011میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگوکرتے ہوئے پاکستانی قائد نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، تھوڑا بہت پریشر ضرور ہے ،لیکن ہم اچھا کھیل کر اس دباؤ سے نکل آئیں گے۔ انہوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کینیا کیخلاف فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پچ پر بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور ہم سری لنکا جیتنے کیلئے 280کا ٹارگٹ دینے کی کوشش کرینگے۔ سری لنکن کپتان سنگاکارا نے کہا کہ آج کے میچ کی اہمیت سے آگاہ ہیں، پاکستان ایک اچھا حریف ہے، انہوں نے بتایا کہ لاستھ مالنگا ٹیم میں شامل نہیں ہے ، ان کے علاوہ دو تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، کاپوگدیرا کی جگہ چماراسلوا اور مینڈس کی جگہ رنگاناہیرتھ کو شامل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.