تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور: گرفتار امریکی کا تعمیراتی ٹھیکا جاسوسی آلات نصب کرنے پر منسوخ ہوا تھا

جنگ نیوز -
پشاور…گرفتارامریکی شہری آئرن مارک ڈی ہیون سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس نے پشاورمیں تعمیراتی ٹھیکہ لیا تھا، تاہم جاسوسی آلات نصب کرنے کے الزام پر اس کا ٹھیکا منسوخ کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار امریکی شہری آئرن مارک کیٹالسٹ کے نام سے تعمیراتی فرم چلاتا تھا۔ جسے2009 میں بند کر دیا گیا۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مارک نے فرنٹئیرکورکے لیے ورسک روڈ پر تعمیراتی کام کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا۔ جو اس نے صوفیانی ایسوسی ایٹس نامی فرم کے ذریعے حاصل کیا تھا۔ تاہم تعمیراتی کام کی آڑ میں جاسوسی آلات نصب کرنے کے الزام پرصوفیانی ایسوسی ایٹس کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا۔ مارک نے 3 سال قبل ریحانہ نامی پاکستانی لڑکی سے شادی کی جو اس کے دفتر میں کام کرتی تھی۔ ریحانہ کا خاندان1970ء کی دہائی میں بھارت سے پاکستان منتقل ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.