5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کرک:گیس کی عدم فراہمی کیخلاف شٹر ڈاوٴن ہڑتال
جنگ نیوز -
کرک…گیس کی عدم فراہمی کے خلاف ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور شٹرڈاون ہڑتال کی۔مظاہرین نے احتجاجی بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ ان کا موقف تھا کہ حکومت نے تخت نصرتی کو گیس کی فراہمی کے وعدے کئے تھے۔ جو کئی سال گزرجانے کے بعد بھی وفا نہیں ہوئے۔ جس کے بعد وہ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔اس موقع پر تخت نصرتی بازار میں شٹرڈاون ہڑ تال کی گئی۔